فیصل آباد، کوئٹہ، کراچی میں مشرف کے حامیوں کی احتجاجی ریلیاں، 17 گرفتار

فیصل آباد + کراچی (نمائندہ خصوصی + کرائم رپورٹر) فیصل آباد میں سابق صدر پروےز مشرف کے حامےوں نے احتجاجی رےلی نکالی، مدثر نذر بٹ نے کہا کہ پر وےز مشرف سے جےسا سلوک کےا جا رہا ہے ےہ انتہائی افسوس ناک ہے،کوئٹہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق مشرف کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیاکراچی میں کارکنوں نے مشرف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کرکے خواتین سمیت 17 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرامجد نے پرویز مشرف کے ٹرانزٹ ریمانڈ اور پولیس ہیڈکوارٹر منتقلی کے بعد پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا ہے۔