دنیا کے طویل القامت کتے کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

انٹاریو (نیٹ نیوز) کینیڈا کے صوبے انٹاریو سے تعلق رکھنے والے 4سالہ مارگن کو دنیا کے بلند قامت کتے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ مارگن زمین سے کندھوں تک3اعشاریہ2فٹ(38اعشاریہ5انچ) قد کی حامل ہے ۔مارگن کے مالکان کے مطابق گنیز انتظامیہ نے انکے پالتو کتے کی بلند قامت کے ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔