حیدرآباد اور نواح میں مٹی کا طوفان، چھتیں اُڑ گئیں، درجنوں سائن بورڈ گر گئے

حیدرآباد (نامہ نگار) حیدرآباد اور اس کے قریب و جوار کے علاقوں میں مٹی کے طوفان نے کاروبار زندگی مفلوج کر دیا۔ درجنوں سائن بورڈ سمیت کچی آبادیوں میں ٹین کی چھتیں اُڑ گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کے تار گرنے کے باعث کئی علاقے رات گئے تک اندھےرے میں ڈوبے رہے۔