اورکزئی میں جھڑپ، 9شدت پسند جاں بحق، ٹانک: پولیو ٹیم پر حملہ، 2لیویز اہلکار زخمی

اورکزئی+ٹانک (آن لائن+ آئی این پی) اورکزئی ایجنسی کے شورش زدہ علاقے ڈبوری میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار شدید زخمی ہو گئے‘ فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے 9 شدت پسند جاں بحق، بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ اپر تحصیل کے ہیڈ کواٹر غلجو سے 28 کلومیٹر شمال کی جانب شورش ذدہ علاقہ ڈبوری میں کاگو قمر کے مقام پر پہاڑی پر سکیورٹی فورسز کے دستے حسب معمول گشت پر تھے کہ اچانک دونوں اطراف سے شدت پسندوں نے حملہ کیا۔ علاوہ ازیں جنوبی وزیرستان شاہراہ کے قریب واقع گاﺅں کوٹ خدک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ علاقہ گومل کے گاو¾ں کوٹ خدک میں پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے پولیو اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے سکیورٹی پر معمور دو لیویز اہلکار جان عالم اور ایاز خان شدید زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے بعد گاڑی میں سوار پولیو ٹیم کے چھ اہلکار لاپتہ ہوگئے تاہم کچھ دیر بعد پولیو اہلکاروں کا ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک کے حکا م سے رابطہ بحال ہونے کے بعد ان اہلکاروں کو ٹانک پہنچا دیا گیا۔