چین: معمولی جھینگر سونے سے زیادہ مہنگے فروخت ہوتے ہیں
بیجنگ(نیٹ نیوز) چین کے بعض علاقوں میں عام سے جھینگر ہزاروں ڈالروں میں فروخت ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان جھینگروں کو لڑائی کے لیے مقابلے میں پیش کیا جاتا ہے اور ہر لڑائی پر بڑی رقم کی شرطیں لگائی جاتی ہیں۔ ان میں سے بہترین جھینگر 7600 ڈالر یعنی 7 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے میں فروخت ہوتا ہے۔