کوئٹہ: 2 افراد قتل، ڈیرہ جمالی میں بارودی سرنگ دھماکہ، 2 بچے جاں بحق

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قنل کر دیا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان اور تحفظ عزاداری کونسل نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ڈبل روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بونید علی اور محمد حیات کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالے ایک شخص کا تعلق ہزارہ برادری اور دوسرے کا تعلق بنوں سے بتایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں فرنٹیئر کے کور بلوچستان کے عملے نے سرچ آپریشن کے دوران 4مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن قبضے میں لے لیا۔ درثں اثناءڈیرہ مراد جمالی میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجہ میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ علاوہ ازیں تربیت کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کراچی کے رہائشی سرفراز حسین کو ہلاک کر دیا۔ علاوہ ازیں گڈانی کے علاقے میں کسٹم کے عملے نے غیرملکی ہیوی ڈیوٹی جنریٹر قبضے میں لے گئے۔ قبل ازیں ڈاکٹر مناف ترین کی اغواءکا مقدمہ بجلی روڈ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مغوی کی بازیابی کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرکے سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹر مناف ترین کی بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔