فیصل آباد: نصرت فتح علی خان کی بیوہ ناہید کو انکے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا

فیصل آباد+ لاہور (نمائندہ خصوصی+ سٹی رپورٹر) عا لمی شہرت یا فتہ گلوکار مرحوم نصرت فتح علی خان کی بیوہ ناہید کو انکے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ناہید فتح علی خان 4 دن پہلے کینیڈا میں انتقال کر گئیں تھیں۔ مرحومہ خاوند کی وفات کے بعد کینیڈا میں اپنی بیٹی ندا کے پاس رہا ئش پذیر تھیں۔ نماز جنازہ نصرت فتح علی خان کے آبا ئی گھر کے قریب جامعہ رضویہ میں ادا کی گئی۔ قبل ازیں انکا جسد خاکی کینیڈا سے لاہور پہنچا جس کے بعد میت کو فیصل آباد بھیج دیا گیا۔