خیبر پی کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی

پشاور (اے پی پی) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد تین روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز حکومت نے ڈاکٹروں کے بیشتر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی۔