حکومت اور طالبان مذاکراتی عمل سبوتاژ کرانے والے عناصر پر نظر رکھیں: فضل الرحمن

حکومت اور طالبان مذاکراتی عمل سبوتاژ کرانے والے عناصر پر نظر رکھیں: فضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان+ٹانک (نیوز ایجنسیاں) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ اپر دیر جیسے واقعات کو طالبان سے مذاکرات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئیں، حکومت اور طالبا ن مذاکراتی عمل سبوتاژ کرانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ ڈیرہ اسماعیل خان کم ٹانک میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپر دیر واقعہ کے ساتھ ساتھ گومل زام کے مغویوں کی رہائی جیسے خیر سگالی کے اقدامات کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا۔ سیاست دانوں اور عسکری قیادت نے مل کر مذاکرات کا مینڈیٹ حکومت کو دیا تھا اب اسے پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہیے۔

فضل الرحمن