بلوچستان میں اتحادیوں کے کامیاب مذاکرات ہر جماعت کا رکن وزیر بننے کا خواہشمند

بلوچستان میں اتحادیوں کے کامیاب مذاکرات ہر جماعت کا رکن وزیر بننے کا خواہشمند

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان مخلوط کابینہ میں توسیع کے فیصلے اور وزرا کو محکمے دینے کے بارے میں اتحادیوں میں کامیاب مذاکرات کے بعد بلوچستان ہاﺅس اسلام آباد سرگرمیوں کا مر کز بن گیا۔حکومت میں شامل ہر سیاسی جماعت کے ارکان کی خواہش ہے کہ وہ وزیر بن جائیں مگر 18ویں ترمیم کی وجہ سے بہت سی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ اور کابینہ میں 16 سے زیادہ وزیر شامل نہیں کئے جا سکیں گے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو کون کون سے محکمے ملیں گے اسکا فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی کی صدارت میں گذشتہ شب بلوچستان ہاﺅس اسلام آباد میں کیا جاچکا ہے۔
بلوچستان وزیر