انڈونیشیا: مس ورلڈ کے جواب میں اسلامی ممالک کی خواتین کا مقابلہ حسن، نائیجیرین اجیبولا نے تاج سر پر سجا لیا

انڈونیشیا: مس ورلڈ کے جواب میں اسلامی ممالک کی خواتین کا مقابلہ حسن، نائیجیرین اجیبولا نے تاج سر پر سجا لیا

جکارتہ (اے ایف پی) مس ورلڈ کے مقابلہ میں انڈونیشیا میں باحجاب خواتین کا مقابلہ حسن ہوا، 20 شرکاءمیں سے نائیجیریا کی اوبیبی عیشاءاجیبولا نے مقابلہ جیت لیا، قرآن پاک کی تلاوت بھی کی۔ اجیبولا نے کہا ہم دنیا کو صرف یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ اسلام خوبصورت مذہب ہے۔ انہیں 2200 ڈالر انعام دیا گیا۔ مکة المکرمہ اور بھارت کا دورہ بھی کریں گی۔ یاد رہے انڈونیشیا میں مس ورلڈ مقابلہ کے انعقاد پر ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تھے جس کے سبب انتظامیہ نے ”مسلم بیوٹی پیگننٹ“ کا انعقاد کیا۔