امریکی جوڑے نے شادی یادگار بنانے کیلئے زومبی کا روپ دھار لیا

 امریکی جوڑے نے شادی یادگار بنانے کیلئے زومبی کا روپ دھار لیا

 نیویارک (نوائے وقت نیوز) فلمیں تو بہت سے لوگ دیکھتے ہیں لیکن کچھ لوگ انہیں خود پر اتنا سوار کر لیتے ہیں کہ حقیقی زندگی میں بھی ویسا ہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ امریکی ریاست انڈیانا میں ہونے والی اس انوکھی شادی میں دولہا دلہن اور مہمانوں نے بھی فلموں میں نظر آنے والے خوفناک کردار زومبی بن کر شرکت کی۔