”وزیراعلیٰ کے سکالر شپ فنڈ سے طلبہ و طالبات کو حوصلہ ملا“

”وزیراعلیٰ کے سکالر شپ فنڈ سے طلبہ و طالبات کو حوصلہ ملا“

 لاہور (لیڈی رپورٹر) تعلیمی انقلاب خادم اعلیٰ پنجاب کا خواب ہے جس کی تکمیل کے لئے 10 ارب روپے سے سکالر شپ فنڈ قائم کیا۔ جس سے پنجاب ودیگر صوبوںکے ہونہار مگر مالی مسائل کا شکار طلبہ وطالبات کو حوصلہ وعزم کا نیا پیغام ملا ہے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے زیر اہتما م تقریب تقسیم وظائف سے ایم پی اے تنویر اسلم سیٹھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں طلبہ وطالبات اور والدین کے خوشی سے چمکتے چہرے خادم اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے اس مالی تعلیمی منصوبے کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ طلبہ وطالبات نے اپنی مالی معاونت اور میرٹ پر دیئے جانے والے وظائف پر وزیراعلی پنجاب کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادھورے خوابوں کو محمد شہباز شریف نے پورا کیا ہے ہم ان کے ویژن پر پورا اتر کر قوم وملک کا نام روشن کریں گے۔ڈی سی او چکوال احمد عزیز تارڑ، ملک تنویر اسلم سیتھی، چوہدری شاہ نواز ودیگر مہمانان گرامی نے طلبہ وطالبات میں اسناد وظائف تقسیم کیں۔