کوئٹہ سے ملک کے دیگر علاقوں کےلئے ٹرین سروس 38روز بعد بحال

کوئٹہ ( این این آئی )کوئٹہ سے ملک کے دیگر علاقوں کے لئے ٹرین سروس 38روز بعد بحال ہوگئی‘گزشتہ روز جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوئی۔حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث جعفر آباد میں ریلوے ٹریک کا بیس کلو میٹر کاحصہ متاثر ہواتھا جس کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی تھی،ٹریک کی بحالی کا کام مکمل کئے جانے کے بعد 38روز بعد ٹرین سروس بحال ہوگئی ۔ٹرین سروس معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد دیگر صوبوں میں آمدورفت کے لئے بس سروس سے استفادہ کررہے تھے۔