پیپلزپارٹی زون 145 کے زیراہتمام سانحہ کارساز کی برسی پر تقریب

لاہور (پ ر) پیپلزپارٹی زونل 145 کے صدر ملک عمیر امتیاز کی رہائش گاہ پر سانحہ کار ساز کے شہداءکے ایصال ثواب کیلئے ہونے والی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک امتیاز خالق، چودھری ایاز عمران، ملک عمیر امتیاز، سعید احمد سندھو اور ملک اظہر نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی پاکستان آمد پر کراچی استقبالی ریلی کو آمر دور میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، جس میں پیپلزپارٹی کے کارکن اور جانثاروں نے جام شہادت نوش کی۔ پیپلزپارٹی اپنے شہیدوں کے خون کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور پارٹی کیلئے اپنی جان قربان کی اور آمریت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے، پیپلزپارٹی صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر دے گی اور بینظیر بھٹو شہید کے مشن کو پورا کرے گی۔