پنجاب حکومت نے عام آدمی کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا، تسنیم قریشی

سرگودھا۔(اے پی پی) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی تسنیم احمد قریشی نے اور صدر زرداری کی طرف سے میاں منظور وٹو کو پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کا صدر اور تنویر اشرف کائرہ کو جنرل سیکرٹری مقرر کرنے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی اعلی قیادت نے زیرک سیاستدانوں کو پنجاب تنظیم کے نئے عہدیداران نامزد کر کے ثابت کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے ۔ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نے عوامی مسائل میںاضافہ اور عام آدمی کو مشکلات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ صوبہ پنجاب اس وقت لاقانونیت کی آگ میںجل رہا ہے۔