وزیراعلیٰ رائیونڈ میں خواتین اور بچیوں کیلئے پارک بنوا دیں: مریم سبزواری

وزیراعلیٰ رائیونڈ میں خواتین اور بچیوں  کیلئے پارک بنوا دیں: مریم سبزواری

رائے ونڈ (نامہ نگار) چائلڈ سوشل ورکر مریم سبزواری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی رائے ونڈ کو مثالی بنانے کیلئے خدمات گراں قدر ضرور ہیں لیکن انہوں نے خواتین اور بچوں کیلئے ابھی تک کوئی پارک نہیں بنوایا جہاں جاکر وہ چہل قدمی کرسکیں۔ تیسری جماعت کی ننھی طالبہ نے کہا کہ اس کی مما سمیت دیگر گھریلو خواتین گھر میں بیٹھی بیٹھی موٹی ہوتی جارہی ہیں کیونکہ ان کے واک کرنے کیلئے کوئی پارک موجود نہیں۔ مریم نے میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ انکل سب کام چھوڑ کر سب سے پہلے رائیونڈ میں بچوں اور ان کی ماﺅں کیلئے فیملی پارک بنوائیں جہاں وہ پوری آزادی سے سیر کرسکیں۔