میٹرو بس منصوبہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا کر دے گا: شہزاد نذیر

رائے ونڈ (نامہ نگار )مسلم لیگی رہنما اور پی پی 161کے متوقع امیدوار چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بیکری ملازم تشدد کیس میں اپنے داماد علی عمران کو گرفتار کرواکر قانون کی بالادستی قائم کرنے کی ایسی مثال پیش کی، جس نے خادم اعلیٰ پنجاب پر اقرباءپروری کے الزامات لگانے والوں کے منہ کردئےے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا سکھ چین اور نیند خود پر حرام کررکھی ہے اور صرف لاہور شہر میں ہی ترقیاتی منصوبہ جات کا بھونچال آیا ہوا ہے، میٹروبس منصوبہ تکمیل کے بعد پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکر کھڑا کردے گا،مخالفین کو عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔