منظور وٹو کے صوبائی صدر بننے سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی: ارشاد بھٹی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی لاہور کے ممبر ارشاد علی بھٹی نے میاں منظور وٹو کے صدر اور تنویر اشرف کائرہ کے جنرل سیکرٹری بننے سے پنجاب میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی (ن) لیگ سمیت حکومت مخالف تمام جماعتوں کی سیاست کا سورج غروب ہو رہا ہے پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھے گی انہوں نے کہا صدر آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور قوم سے روٹی، کپڑا اور مکان سمیت تمام وعدے پورے کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی قیادت کے ہر فیصلے کو تسلیم کیا۔