محکمہ لائیو سٹاک کے سابق ڈی جی ڈاکٹر ظہیر غوری کو صوبائی محتسب بنانے کا اصولی فیصلہ

لاہور (وقائع نگار) باخبر ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے محکمہ لائیو سٹاک کے سابق ڈی جی ڈاکٹر محمد ظہیر غوری کو پنجاب کا صوبائی محتسب لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موجودہ صوبائی محتسب خالد محمود جو 7 دسمبر کو ریٹائر ہورہے ہیں، کی ریٹائرمنٹ سے قبل ڈاکٹر محمد ظہیر غوری کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا۔ صوبائی محتسب کا چار سال کا عہدہ ناقابل توسیع ہوتا ہے۔