لسبیلہ: گولیوں سے چھلنی 2 نعشیں برآمد

کوئٹہ (باری بلوچ، نیشن رپورٹ) بلوچستان کے علاقے لسبیلہ سے گولیوں سے چھلنی 2 نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق ویسٹ دبئی پل کے قریب ویرانے میں راہگیروں نے نعشیں دیکھ کر سکیورٹی فورسز کو اطلاع دی۔ نعشوں کو لسبیلہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔ نعشوں کی شناخت بہادر خان بہادشت خاران کا رہائشی جبکہ راشد پسنی روڈ کوئٹہ کے رہائشی کے طور پر ہو گئی ہے۔