عید کے بعد ٹیکس وصولی شروع کی جائے گی: مکیش کمار چاﺅلہ

کراچی(کامرس رپورٹر) ایکسائز اینڈٹیکسیشن کے صوبائی وزیر مکیش کمار چاﺅلہ نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحی کے بعد موٹر وی ہیکل ٹیکس کی وصولی کی مہم شروع کی جائے گی۔ انہو ںنے ایک بیان میں کہا کہ یہ مہم عیدالاضحی سے قبل شروع کی جانا تھی مگر اسے اب عیدالاضحی کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔