طلبہ وطالبات پاکستان کا سر مایہ ہیں: جہانگیر عالم چوہان

طلبہ وطالبات پاکستان کا سر مایہ ہیں: جہانگیر عالم چوہان

لاہور (خبر نگار) رینجرز انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں گزشتہ روز تقریب تقسیم اسناد ہوئی مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل وسیلہ روزگار اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جہانگیر عالم چوہان تھے انہوں نے رینجرز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور میں کورس سے فارغ ہونے والے 315 لڑکے اور لڑکیوں کو اسناد اور ٹول کٹ دیئے انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ وطالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور قوم کو ایسے ہنر مند افراد کی بہت ضرورت ہے اور اس سے ہمارے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور اس میں رینجرز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکینکل ایجوکیشن کا کردار مثالی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان رینجرز (پنجاب) سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دوسرے فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں پاکستان رینجرز (پنجاب) کا کردار مثالی ہے مہمان خصوصی رینجرز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور پہنچے تو سیکٹر کمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈئر زاہد احمد رانا نے ان کا استقبال کیا۔