خیبر ایجنسی: سیکورٹی فورسز کی بمباری‘ 8 شدت پسند جاں بحق‘ 4 ٹھکانے تباہ

 پشاور ، وادی تیراہ (آن لائن)خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری میں 8 شدت پسند جاں بحق اور متعد د زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسند وں کے خلا ف کارروائی کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 8شدت پسند جاں بحق اور متعد د زخمی ہو گئے جبکہ آپریشن میں شدت پسندوں کے چا ر ٹھکا نے بھی تبا ہ کر دئیے گئے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ ادھرپشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں شدت پسندوں کے حملے اور راکٹ حملے کے بعد نواحی علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔