خادم اعلیٰ پنجاب قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں: ملک محمودالحسن

خادم اعلیٰ پنجاب قانون کی حکمرانی پر  یقین رکھتے ہیں: ملک محمودالحسن

لاہور (پ ر) سینئر رہنما پی پی 139 ملک محمودالحسن نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ کوئی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا اور برائیوں سے پاک نہیں ہوسکتا ہے جب تک قانون کی حکمرانی قائم نہ ہو، خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے نئی تاریخ رقم کی، ان کی نظر میں قانون سب کیلئے ایک ہے، اس اقدام سے کارکنان مسلم لیگ (ن) کے سر فخر سے بلند کر دیئے۔