حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے اجتماع نے قوم پرستوں کی نیندیں حرام کر دیں: افنان بٹ

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ لاہور کے زونل نائب صدر چودھری عدنان اصغر ہنجرا، صدر سعید احمد عثمانی اور سہیل افضل اعوان نے کہا کہ حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے عوامی اجتماع نے قوم پرستوں کی نیندیں حرام کر دیں قوم پرست سندھ کی عوام کو گمراہ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے سندھ کی طرح پنجاب میں بھی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے جلسوں کا اعلان خوش آئند ہے۔