جے یو آئی پرامن پارلیمانی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے : مولانا امجد خان

 جے یو آئی پرامن پارلیمانی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے : مولانا امجد خان

لاہور (سٹاف رپورٹر) جے یو آئی پرامن پارلیمانی جدوجہد کے ذریعے اسلامی نظام نافذ کرائے ایم ایم اے مذہبی جماعتوں کا سیاسی اور انتخابی اتحاد ہوگا مجلس عمل میں شامل جماعتیں اسی پلیٹ فارم سے آئندہ الیکشن لڑیں گی۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی ترجمان مولانا محمد امجد خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کامیاب تجربہ ہے اور عوام کی نظریں بھی اس اتحاد پر ہیں کیونکہ دونوں بڑی جماعتوں نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بڑے بحرانوں کا شکار ہے اور ہر روز نیا بحران جنم لے رہا ہے۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔