تحریک انصاف تبدیلی کا نشان بن چکی ہے: خالد گجر

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے متوقع صوبائی امیدوار چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی کا نشان بن چکی ہے،عوام اب تبدیلی کا فیصلہ کرچکے ہیں،آئندہ دور عمران خاں اور تحریک انصاف کا ہے،عمران خاں کرپشن ،بدامنی اور لاقانونیت کے خلاف ایک مضبوط آواز بن کر ابھرے ہیں،ملک میں عوام کی بالا دستی صرف تحریک انصاف کے دور میں ہی قائم ہوگی، عمران خاں کی قیادت میں مساوات ،انصاف اور رواداری کا عکاس پاکستانی معاشرہ دنیا کے لئے مثال بنے گا،تحریک انصاف ہی پاکستان کو معاشی ،معاشرتی اور دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر ملک بنا سکتی ہے،تحریک انصاف کے سونامی کو کوئی نہیں روک سکتا،عمران خاں کے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں برائے کا رلائیں گے۔