انسداد ڈینگی مہم میں تعاون نہ کرنے پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاﺅن

انسداد ڈینگی مہم میں تعاون نہ کرنے پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاﺅن

لاہور(خبر نگار) ڈی سی او لاہور نے ٹرےفک روانی میں خلل ڈالنے ، اڈا کے داخلی و خارجی راستے صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہ ہونے اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے نجی اڈا بند روڈ کو فوری سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی سی او لاہور کے احکامات پرسیکرٹری آر ٹی اے میاں محسن لطیف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نیاز ی اڈا کو سیل کر دیا۔ دریں اثناءڈی سی او لاہور نے انسداد ڈینگی مہم میں تعاون نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاﺅن کے لےے سیکرٹری آر ٹی اے میاں محسن لطیف کو خصوصی ہداےات جاری کر دیں۔ ڈی سی اونے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم میں تعاون نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاامتےازسخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔