الخدمت فاﺅنڈیشن حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت کر رہی ہے: رانا وجاہت

کراچی (اے پی پی) چیئریٹی آسٹریلیا انٹرنیشنل کے چیئرمین رانا وجاہت علی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت بڑی عبادت ہے، الخدمت فاﺅنڈیشن حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت کررہی ہے، اس کے تحت چلنے والے منصوبوں میں چیئریٹی آسٹریلیا انٹرنیشنل اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف منصوبوں کے دورے کے موقع پر ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا وجاہت علی خان نے الخدمت ڈائیگنوسٹک سینٹر ناظم آباد، بیٹھک اسکول اور ورکنگ وومن ٹرسٹ کے دفتر کا دورہ کیا اور مختلف منصوبوں، ورکنگ ایریاز اور جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔