اسٹیٹ بنک نے 117 ارب روپے کے ٹریژری بلز فروخت کر دیئے

اسٹیٹ بنک نے 117 ارب روپے  کے ٹریژری بلز فروخت کر دیئے

کراچی (اے پی اے) اسٹیٹ بنک نے تین چھ اور بارہ ماہ کے لیے ایک سو ستر ارب روپے کے ٹریژری بلز فروخت کر دیئے۔ اسٹیٹ بنک نے تین ماہ کی مدت کے لئے بارہ ارب چوہتر کروڑ روپے کے ٹریژری بلز فروخت کیے۔ چھ ماہ کے بینچ مارک ٹی بلز کی فروخت کے ذریعے اکہتر ارب ساٹھ کروڑ روپے حاصل کیے اور بارہ ماہ کی مدت کے لئے مرکزی بنک نے سب سے زیادہ پچاسی ارب سڑسٹھ کروڑ روپے کے ٹریژری بلز فروخت کیے۔ اسٹیٹ بنک نے تین چھ اور بارہ ماہ کے ٹریژری بلز اوسط نو اعشاریہ چھ فیصد شرح سود پر فروخت کیے۔ اسٹیٹ بنک نے مجموعی طور پر چار سو انچاس ارب اکیاون کروڑ روپے کے مارکیٹ ٹریژری بلز فروخت کے لیے پیش کئے۔