ژوب: سابق سینیٹر شیخ ظریف مندوخیل قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی، ملزمان فرار

ژوب (این این آئی) سابق سنیٹر شیخ ظریف خان مندوخیل نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہوگئے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ظریف خان مندوخیل پر اسوقت حملہ ہوا جب وہ معمول کے مطابق اپنے پٹرول پمپ سے گھر جا رہے تھے۔ نامعلوم افراد نے کلی شیخان کے قریب اسلحہ کے زور پر گاڑی رکوا کر انکو شدید زخمی کردیا اور انکی گاڑی اور ذاتی کلاشنکوف لیکر فرار ہوگئے۔ انکو سول ہسپتال منتقل کرنے کے بعد حالت تشویشناک کی صورت میں کوئٹہ منتقل کردیا۔