چیچہ وطنی: بابا عبدالعزیز کا 125سال کی عمر میں انتقال

چیچہ وطنی (نامہ نگار)  ملک محمد یاسین کے تایا بابا عبدالعزیز125 سال کی عمر میں انتقال کر گئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی گائوں 168/9-L میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے بیٹے، بیٹیوں، پوتے اور پوتیوں کی تعداد ایک سو سے زائد ہے، قیام پاکستان کے وقت ان کی عمر 60 سال تھی۔ مرحوم جامع مسجد168/9-L کے خزانچی بھی تھے۔