چکوال: زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر ورثاء کا نعش رکھ کر احتجاج

چکوال (شہزاد چوہدری / نامہ نگار) چکوال سٹی پولیس  کے زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر اس کے اہل خانہ سراپا احتجاج بن گئے اور نعش کو تحصیل چوک میں رکھ کر ٹریفک  بلاک کر دی،  لواحقین نے الزام لگایا شوکت کی ہلاکت پولیس تشدد اور زہر آلود چیز سے ہوئی۔  سٹی پولیس چکوال نے شوکت حسین سکنہ ڈھاب کو پیر مظہر حسین کے اندھے قتل میں گرفتار کیا تھا۔ شوکت کے لواحقین نے الزام لگایا ہلاکت پولیس تشدد کے نتیجہ میں ہوئی ہے۔