واقعہ راولپنڈی گھناﺅنی سازش ہے: ملک احسان گنجیال

واقعہ راولپنڈی گھناﺅنی سازش ہے: ملک احسان گنجیال

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین امن کمیٹی پنجاب ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ راولپنڈی واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔گھناﺅنی سازش کے تحت ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کے شرمناک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی گئی جسے ہم سب کو مل کر ناکام بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ علماءاور عوام متحد ہو کر اسلام اور پاکستان کے خلاف سازش ناکام بنا دیں۔