مشرف کیخلاف کارروائی واقعہ راولپنڈی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے: میاں منظور وٹو

مشرف کیخلاف کارروائی واقعہ راولپنڈی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے: میاں منظور وٹو

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کرنے کا حکومتی فیصلہ واقعہ راولپنڈی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ تو پہلے ہی وفاقی حکومت کو حکم دے چکی ہے کہ سابق صدر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کی جائے۔