دنیا کا مہنگا اور محفوظ ترین سمارٹ فون
لندن (نیٹ نیوز) مضبوط ترین انکرپشن نظام، تیز ترین ڈیٹا ٹرانسفر کی طاقت، 23.8میگا پکسلز کیمرہ اور تیزی سے چارج ہونے والی بیٹری کا حامل ملٹری گریڈ سپر سمارٹ فون سولرین متعارف کرا دیا گیا جس کی قیمت 14 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ لندن میں سیرین لیبز کی جانب سے یہ ملٹری گریڈ سمارٹ فون سولرین پیش کیا گیا ہے۔