گورنمنٹ مڈل سکول تالاب سرائے میں اساتذہ کی کمی سے طلبہ کا تعلیمی نقصان

مانگا منڈی (نامہ نگار) گورنمنٹ مڈل سکول تالاب سرائے میں عرصہ دراز سے اساتذہ کی پوسٹیں خالی پڑیں ہیں ۔ جس کی وجہ سے طلباء کو تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہیڈ ماسٹر فرزند نے بتایا کہ عرصہ دراز سے سکول میں اساتذہ کی کمی ہے اور متعدد بار حکام بالا کو تحریری طور پر اطلاع دے چکے ہیں مگر ابھی تک ہمیں اساتذہ مہیا نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے طلباء کی تعلیم پر پوری توجہ نہیں دی جاسکتی ۔ طلباء کے والدین اور تحریک انصاف کے رہنما سید عبدالخالق شاہ نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیاہے کہ سکول میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے ۔