وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے دوران سڑکیں بند ٹریفک جام، شہری پریشان

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کو جانے والی سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہونے کی وجہ سے شہر میں سارا دن بدترین ٹریفک جام رہی۔ وزیراعظم کوئٹہ پہنچے تو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کو جانے والی سڑکیں بڑی بڑی گاڑیاں کھڑی کرکے ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیں جس سے لوگو ں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔