مریخ کی مجوزہ کالونی کیلئے دنیا بھر سے 100 شہری منتخب

مریخ کی مجوزہ کالونی کیلئے دنیا بھر سے 100 شہری منتخب

کوپن ہیگن (نیٹ نیوز) مریخ پر بنائی جانے والی مجوزہ کالونی کے لیے دنیا بھر سے 100 شہریوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ لیکن مریخ تک ان کا یہ سفر یک طرفہ ہی ہوگا،واپسی کا کوئی امکان نہیں۔ دنیا بھر سے ایسے 2 لاکھ سے زائد افراد نے زمین کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر جانے کیلئے درخواستیں بھیجیں۔ یہ درخواستیں کوپن ہیگن کی ایک کمپنی نے طلب کی تھیں۔