لاپتہ افراد کیس: پشاور ہائیکورٹ نے ہوم سیکرٹری کو طلب کرلیا

پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور ہائی کورٹ میں 18لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مظہر عالم اور جسٹس داﺅد نے کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل منظور خلیل عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے لاپتہ افراد کی دوسرے حراستی مرکز منتقل کرنے کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ عدالت نے قیدیوں کی منتقلی سے متلق تفصیلات کے لئے ہوم سیکرٹری کو طلب کر لیا۔
پشاور ہائیکورٹ