سونی کی ’سمارٹ عینک‘ بازار میں آنے کیلئے تیار

 سونی کی ’سمارٹ عینک‘ بازار میں آنے کیلئے تیار

ٹوکیو (بی بی سی اردو) سونی کی بنائی ہوئی ’سمارٹ عینک‘ اگلے مہینے دس ممالک میں فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کی جا رہی ہے۔ اسکی قیمت 840 ڈالر اور یہ پہلے مرحلے میں برطانیہ اور جرمنی کے بعد جاپان اور امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کئے جائیں گے۔ یہ چشمے جدید اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ کالے فریم والے یہ چشمے جدید اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ واضح رہے گزشتہ مہینے گوگل نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی ’سمارٹ عینک‘ پر نظر ثانی کے لیے مارکیٹ سے انہیں واپس منگوا رہا ہے۔ سونی کے ان چشموں کا پہلا ماڈل ایک سوفٹ ویئر بنانے والی ’ِکٹ‘ کے ساتھ فروخت کیا جائے گا جس کی مدد سے صارفین اپنی ’ایپس‘ ڈیزائین کر سکیں گے۔