ذہنی طور پر مسلم لیگی ہوں، امتیاز الدین نے مجھے گاڑی دی شکایتیوں نے عمران کے کان بھر کر واپس کروائی: جاوید ہاشمی

ملتان (سپیشل رپورٹر + نوائے وقت نیوز) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ذہنی طور پر مسلم لیگی ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف نہیں ہو سکتا۔ جاوید ہاشمی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک گاڑی سیالکوٹ کے تحریک انصاف کے رہنما امتیازالدین ڈار نے دی تھی مگر شکایت کرنیوالے مسلسل عمران خان کے کان بھرتے رہے جس کے بعد انہوں نے وہ گاڑی مجھ سے واپس کرالی۔ امتیازالدین خود انتقال کر چکے ہیں مگر گاڑی انکے بچوں نے مجھ سے پارٹی کے ایک اہم رہنما کے مسلسل دبائو ڈالنے پر واپس مانگ لی۔