حافظ آباد: گیس چوری کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما کو 7 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) گیس چوری کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما کو مقامی عدالت نے 7سال قید اور10لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹی کو ڈیڑھ سال قبل چنیوٹ روڈ پر سی این جی سٹیشن پر گیس چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مذکورہ کیس سول جج/ مجسٹریٹ الیاس سلیم کی عدالت میں زیر سماعت تھا ۔ گذشتہ روز مقامی عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر ذوالفقار علی بھٹی کو 7 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم دیا۔