تھر میں 22مور مر گئے

تھر میں 22مور مر گئے

مٹھی ( نامہ نگار ) تھر میں ایک بار پھر موروں میں موذی امراض پیدا ہونے کی وجہ سے موروں کی اموات واقع ہورہی ہے ۔ تھر کے مختلف علاقوں میں 22مور مرگئے ہیں ان میں گائوں پڑ پڑیو میں 12مور ، گائوں موٹاٹیو میں 5مور ، گائو ںکلہنار میں دو اور گائو ںاون جووانڈھیو میں تین مور مرنے کی اطلاعات ملی ہیں ۔