ہمارے بچے ہیں نہ خاندان ہم کرپٹ نہیں ہو سکتے: امیدوار خواجہ سرا

ہمارے بچے ہیں نہ خاندان ہم کرپٹ نہیں ہو سکتے: امیدوار خواجہ سرا

سکھر (اے ایف پی) پاکستان میں آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں 7 خواجہ سرا بھی حصہ لے رہے ہیں، ان میں ایک سکھر کا صنم فقیر ہے، وہ بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ہم کرپٹ ہو سکتے ہیں کیونکہ نہ ہمارے بچے ہیں نہ خاندان۔ اس نے بتایا کہ دیگر سیاستدانوں کی طرح ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کیلئے عوام کا پیسہ چرا کر دولت جمع کرنے اور بنگلے بنانے کی ضرورت نہیں۔ ان نے کہا کہ میں اپنی کمیونٹی اور لوگوں کی خدمت کرنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ گجرات میں خواجہ سرا ریشم بھی الیکشن لڑ رہا ہے۔ اس نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں۔ ریشم نے یقین ظاہر کیا کہ وہ الیکشن میں 60 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرے گا۔