میاں چنوں: دیرینہ دشمنی پر 3 حقیقی بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا

میاں چنوں (نامہ نگار) میاں چنوں کے نواحی گاو¿ں 125/15.Lمیں دیرنہ دشمنی کی بنا پر تین حقیقی بھائیوں سمیت چار افراد کوقتل کر دیا گیا، مقدمہ درج۔ میاں چنوں کے نواحی گاو¿ں 125/7ERمیں عرصہ 6 ماہ قبل گل شیر کے بھائی احمد کو قتل کر کے اس کی نعش کو نہر میں پھینک دیا گیا تھا گل شیر اور اس کے ساتھیوں کو مقتولین پر قتل کر نے کا شبہ تھا اور اس کا مقدمہ نمبر 98/12 ایڈیشنل سیشن جج جلیل احمد کے پاس زیر سماعت تھا آ ج مقدمہ کی پیشی تھی اور مقتولین پیشی پر آ رہے تھے جب وہ 124/7ERکے قریب پہنچے تو پہلے سے ان کی تاک میں بیٹھے ہو ئے گل شیر اور اس کے ساتھیوں نے مقتولین کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں تین سگے بھائی محمد نواز ، محمد اسلم ،محمد صدیق پسران وریام موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا حقیقی چچا لال ولد بکھا شدید زخمی ہو گیا جو بعد میں نشتر ملتان جاتے ہو ئے وہ بھی راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ واردات کے مرکزی ملزم گل شیر نے خود تھانہ تلمبہ میں آ کر گرفتاری پیش کر دی اور اعتراف جرم کر لیا جبکہ باقی ملزمان موقع پر سے فرار ہو گئے تھانہ تلمبہ پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لے تلمبہ ہسپتال پہنچا دیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔