میاں شہباز شریف رائے ونڈ سے کلین سویپ کریں گے: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے این اے128 سے امیدوار سابق مشیر وزیراعلیٰ ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ میاں شہباز شریف رائے ونڈ سے ریکارڈ ووٹ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کرنل (ر) رانا محمد طارق ٹکا کا مسلم لیگ(ن) کو جوائن کرنا اس بات کا پیشگی ثبوت ہے کہ اب الیکشن میں صرف ”شیر“ ہی دھاڑے گا۔