سرائے مغل: بیوی کی ناک کاٹ ڈالی

سرائے مغل (نامہ نگار)خاوند نے اپنی بیوی کو مارپیٹ کرنے کے بعد اس کی ناک کاٹ ڈالی۔ سرائے مغل کے نواحی گاﺅں سرسنگھ کے رہائشی محمد جاوید کی شادی چک 240گ ب جڑانوالہ ہوئی تھی چند روز قبل ہونے والی لڑائی کے بعد ساجدہ بی بی میکے چلی گئی۔ جاوید اور کچھ رشتہ داروں نے صلح کروا دی توایک پھر سے لڑائی ہونے پر خاوند نے طیش میں آکر بیوی کی ناک تیز دھار چھری سے کاٹ ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔