اے این پی کا الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان، انتخابی مہم کی حکمت عملی تیار

اے این پی کا الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان، انتخابی مہم کی حکمت عملی تیار

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی نے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اے این پی نے انتخابی مہم چلانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اے این پی کے تھنک ٹینک کا اجلاس اسفندیار ولی کی زیرصدارت ہوا۔ اسفندیار ولی کا کہنا ہے کہ کسی بھی قوت کو انتخابات ملتوی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دہشت گرد قوتوں کی کوشش ہے کہ لبرل جماعتیں انتخابات میں حصہ نہ لیں۔ حالات جیسے بھی ہوں ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔